انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ عباس کے نومنتخب عہدیدوں کو مبارکباد

انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ  عباس کے نومنتخب عہدیدوں کو مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ عباس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پرخواجہ محمد شفیق اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ودیگر کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیدارتاجر برادری کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،مسائل مصائب کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں ،ہم مل جل کر اور تاجروں کے اتحاد سے ہی مسائل کا حل ممکن بنا سکتے ہیں ،الجیلان روڈ کے تاجروں کو تنہا نہ سمجھیں جہاں ہماری ضرورت ہو ہم انکے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ظفر اقبال صدیقی،شیخ طاہر امجد اور عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز منتخب تاجروں کا گلدستہ ہے ،ہم سب مل کر تاجروں کو درپیش ٹیکس،مہنگائی اور دیگر ایف بی آر سے جڑے ایشوز کے حل کے لیے کوشاں ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں