گرین ٹریکٹر سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ،طاہر بھٹی

گرین ٹریکٹر سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ،طاہر بھٹی

خان گڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع پنجاب مظفرگڑھ میاں محمد طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ کسان وزیر اعلیٰ کی گرین ٹریکٹر سکیم سے ۔

زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ، دس اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ صوبائی کوآرڈینیٹر آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت سے منسلک مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ، کسانوں کو جدید طرزپر بوائی اور پیداوار کے لئے رہنمائی دی جاتی ہے تاکہ ملکی غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ رانا امجد ایڈووکیٹ نے انہیں بتایا کہ آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب حکومت کے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے اعلان کردہ سکیموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی جماعت عملی طور پر کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں