کوٹ ادو،سبزی و فروٹ منڈی کا داخلی دروازہ کھول دیا گیا

کوٹ ادو،سبزی و فروٹ منڈی کا داخلی دروازہ کھول دیا گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سبزی و فروٹ منڈی کا بند کیا گیا داخلی دروازہ ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور۔

 آڑھتیوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا، آڑھتیوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سبزی و فروٹ منڈی کے سیل کیے گئے داخلی دروازے کو 24 گھنٹے بعد کھول دیا گیا ،داخلی دروازے پر غیر قانونی طور پر پارکنگ کیوجہ سے تجاوزات کی بھر مار تھی جسکی وجہ سے ٹریفک روانی میں تعطل پیدا ہوتا تھا اور مسافروں کو دقت پیش آتی تھی اور صبح دفاتر جاتے اور سکول و کالج طلبا و طالبات کو بھی مشکلات درپیش تھیں ،شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے سبزی منڈی کے داخلی دروازے کو سیل کر دیا تھا جسکے خلاف سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا،تاہم آڑھتیوں کی تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی پر دروازہ کھول دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں