اے ایس آئی مشتاق، کانسٹیبل فیاض حسین برطرف

 اے ایس آئی مشتاق، کانسٹیبل فیاض حسین برطرف

رنگ پور (نمائندہ دنیا )ڈی پی او مظفرگڑھ کی پولیس کے ملازمین کیخلاف کارروائی، اے ایس آئی مشتاق، کانسٹیبل فیاض حسین سروس سے برطرف۔

، سابق ایس ایچ او تھانہ رنگپور وقاص کو ریڈکشن ان پے اور ہیڈ کانسٹیبل صفدر کو سنشور کی سزا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے پولیس میں ملازمین کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے تھانہ رنگپور میں تیل کے لوڈڈ ٹینکر کو پکڑ کر چھوڑنے کی پاداش میں اے ایس آئی مشتاق، کانسٹیبل فیاض حسین کو ڈسمس فرام سروس کردیا، سابق ایس ایچ او تھانہ رنگپور محمد وقاص کو ریڈکشن ان پے اور ہیڈ کانسٹیبل صفدر کو سنشور کی سزا دی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں کرپٹ ملازمین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ، تمام کرپٹ ملازمین کو سخت سزا دی جائے گی، سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا، تمام کرپٹ ملازمیں اپنا قبلہ درست کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں