میپکو کی محکمانہ کارروائی،ایکسین سمیت 3ملازمین کو سزائیں

میپکو کی محکمانہ کارروائی،ایکسین  سمیت 3ملازمین کو سزائیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایکسین سمیت 3ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

 پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایکسین صادق آبادڈویژن محسن نذیر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر 2سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔ ایکسین صادق آبادڈویژن کے خلاف محکمانہ کاروائی بطور ایکسین کنسٹرکشن وہاڑی ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس پر کی گئی ہے ۔ ایل ایس گریڈ فرسٹ/قائمقام ایس ڈی او جناح سب ڈویژن رحیم یار خان منوراحمد کی سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن صادق آبادتعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

 جبکہ جنرل سیکشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے اسسٹنٹ محمد شاہ زیب کے خلاف الزامات ثابت ہونے پرایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں