مسلم حکمران اسرائیل کیخلاف جہاد کریں، الطاف سعید

مسلم حکمران اسرائیل کیخلاف  جہاد کریں، الطاف سعید

میلسی (نامہ نگار )مرکزی مدرسہ حنفیہ رضویہ سعیدیہ مصباح العلوم کے صدر مدرس مفتی محمد الطاف سعیدی نے ۔

اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور مسلم ممالک کے سربراہان باہمی اتحاد کے ذریعے مظلوم نہتے فلسطینیوں اور لبنانیوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے جہاد کریں،اسلام میں جہاد کے ذریعے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کی حفاظت حکومتوں کی ذمہ داری ہے ،اسلام میں جہاد کوئی گروہ ،تنظیم یا فرد نہیں کرسکتا ، اس وقت عالم کفر متحد ہوکر اسرائیل کی قیادت میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے جو بدترین دہشت گردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں