خانیوال اور نواح میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت عروج پر

خانیوال اور نواح میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت عروج پر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )خانیوال اور نواح میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت عروج پر،مافیا کی ملٹی نیشنل اور۔

 نیشنل برانڈ کی کمپنیوں کے لیبل لگا کر لوٹ مار جاری،فصلوں کو نقصان، کسانوں اورسماجی حلقوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق خانیوال شہر اور نواحی علاقوں میں جعلی زرعی ادویات کی سرعام فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، ملٹی نیشنل اور نیشنل برانڈ کی کمپنیوں کے لیبل لگا کر سادہ لوح کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،جعلی زرعی ادویات کے استعمال سے فصلوں کی فی ایکٹر اوسط پیدوار میں کمی ہوتی جارہی ہے جب کہ زمین کی ساخت پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں