گھریلوتنازع،مختلف واقعات میں سسرال میں 2خواتین پر تشدد

گھریلوتنازع،مختلف واقعات میں  سسرال میں 2خواتین پر تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)گھریلو تنازع پر مختلف واقعات میں سسرال میں دوخواتین پر تشدد۔

تفصیلات کے مطابق ہنجرائی مستقل شرقی کی رہائشی وزیر مائی اپنی بیٹی منیبہ بشیر کے سسرال اسے ملنے گئی تو بیٹی کے سسر نذر حسین نے گھریلو تنازع کی رنجش پر گالم گلوچ شروع کردی ،منع کرنے پر سوٹے کے وار سے لہولہان کردیا ۔دوسرے واقعہ میں چاہ کھنڈوئے والا کا رہائشی ملازم حسین اپنی ہمشیرہ شاہینہ بی بی زوجہ نواب گاڈی سے ملنے گھر گیا ہوا تھا، باتیں کررہے تھے کہ ابراہیم گالم گلوچ کرنے لگا ،منع کرنے پر ہمشیرہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں