سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل  کے حل کیلئے احکامات جاری

ملتان ( کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے جامعہ مسجد مدنی موتی میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ۔

سی پی او ملتان نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات دیے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے تا کہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان پولیس کے تمام سینئر افسر نماز جمعہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر مساجد میں جا کر کھلی کچہری لگا رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کے پاس جا کر حل کیے جائیں۔پولیس امن و امان کے قیام اور آپ کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات محنت سے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرم سے متعلق کوئی بھی انفارمیشن ہو تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ ڈی ایس پی گل شیر، ایس ایچ او جلیل آباد محمد جاوید وینس اور دیگر افسر اس دوران ان کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں