ڈیلرزکیلئے زرعی ادویات لائسنس ٹریننگ کورس 4نومبر سے شروع
لڈن(نامہ نگار )ضلع وہاڑی کے ڈیلرزکیلئے زرعی ادویات لائسنس ٹریننگ کورس 4نومبر سے شروع،درخواستوں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر،امیدواروں کوکو دو دستخط شدہ درخواست فارم، دو میٹرک کی سند کی تصدیق شدہ کاپیاں، دو شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپیاں ،دو پرانے لائسنس کی تصدیق شدہ کاپیاں اور چار تازہ رنگین تصدیق شدہ تصاویر درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی۔
تجدید لائسنس کے لئے تحصیل بورے والا کے امیدواروں کی ٹریننگ 4 نومبر تا 6 نومبر جبکہ نئے لائسنس کے لئے ٹریننگ 11 نومبر تا 25 نومبر تک متعلقہ تحصیل کے زراعت آفیسر کے دفتر میں ہوگی ، تحصیل میلسی کے تجدید لائسنس کے امیدواروں کی ٹریننگ 4 نومبر تا 6 نومبر جبکہ نئے لائسنس کے لئے ٹریننگ 11 نومبر تا 25 نومبر تک متعلقہ تحصیل کے زراعت آفیسر کے دفتر میں ہوگی۔