بسوں ،ویگنوں میں اوورلوڈنگ،جیب تراشی بڑھ گئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار)بسوں اور ویگنوں میں اوور لوڈنگ جبکہ جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ،ڈرائیورز گاڑیوں میں پھٹے اور ٹول کا اضافہ کر کے چار سے پانچ سواریاں زائد بٹھا رہے ہیں جبکہ بسوں میں اتنی سواریاں سیٹوں پر نہیں بیٹھی ہوتیں جتنی کھڑی کر دی جاتی ہیں۔
بعض ڈرائیورز تو مسافروں کو گاڑی کی چھت پر بیٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ ٹریفک پولیس اوور لوڈنگ کر نیوالے ڈرائیورز کیخلاف کسی قسم کی کارروائیاں کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں اوور لوڈنگ کے باعث مسافر گاڑیوں میں جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ شہری تنظیموں اور مسافروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔