دوران آپریشن خاتون کی ہلاکت، ڈاکٹر کی ورثا کوسنگین دھمکیاں

دوران آپریشن خاتون کی ہلاکت، ڈاکٹر کی ورثا کوسنگین دھمکیاں

ملتان (وقائع نگار خصوصی)نجی ہسپتال میں آپریشن کے دوران 27 سالہ ماہا عمر کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ڈاکٹر حمیرہ عمران کی جانب سے جان بحق ہونے والی خاتون کے ورثہ کو قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں، ماہا عمر نامی خاتون کی زچگی کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث موت واقع ہو گئی تھی۔

جس پر ڈاکٹر حمیرہ عمران کی جانب سے مختلف ذرائع سے فون کالز کے ذریعے خاتون کے وارثان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اس معاملے کو یہیں پر ختم کر دیں اور کوئی بھی قانونی چارہ جوئی نہ کریں بصورت دیگر کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف ڈاکٹر کی جانب سے بلکہ نجی ہسپتال کے عملے کی طرف سے بھی ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ورس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حمیرہ عمران کی مبینہ غفلت کے باعث بچے کی پیدائش کے دوران غلط اپریشن کرنے کی وجہ سے ان کی مریضہ جان کی بازی ہار گئی ہے اور موقع پر بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کو زدوکوب کیا گیا اور ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی اور کئی گھنٹوں کے بعد خاتون کی ڈیڈ باڈی وارثان کو دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں