باگڑسرگانہ اندرون شہر کا میٹل روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اندرون شہرماضی میں بنایا گیا مین میٹل روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوکرمٹی سے اٹ چکا ہے ،بارش میں اس پر پڑے گڑھے پانی سے بھرجاتے ہیں جس سے ہفتوں کسی گاڑی یاپیدل چلنے والوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتاہے۔
مکینوں کو انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،شہر کایہ واحد روڈ ہے جوبہت ساری ملحقہ آبادیوں کے زیر استعمال ہونے کے علاوہ مقامی قبرستان کو بھی جاتا ہے ، میت دفناتے وقت لوگ کوانتہائی مشکلات کاسامناکرنا پڑتا ہے ،ان میں دیگر قابل ذکرآبادیاں ،پلاٹ پریاں والا لودی شہید بیساکھی وغیرہ شامل ہیں، کچھ عرصہ پہلے اپنی مددآپ کے تحت لوگوں نے ٹریکٹرز کی مدد سے جمی پرانی مٹی پر ہل چلا کر لوگوں کی آمددرفت کے قابل بنایا جس سے عوامی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہوئی ۔مکینوں میاں حاجی فخراقبال سرگانہ ،میاں وسیم یاسر سرگانہ ،میاں محمد عاطف سرگانہ ،میاں شہبازحیدر سرگانہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال ودیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ روڈ کو فوری مرمت کیا جائے ۔