ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم اساتذہ پر تقریب
لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں کی جانب سے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول گاگن ہٹہ میں ہیرو ایوارڈ تقریب کا پروقار انعقاد ۔ ہیرو ایوارڈ تقریب TALEEM پروگرام ، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسف کے تعاون سے منعقد ہوئی ۔
تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور اعزازی بیجز سے نوازا گیا ۔ہیرو ایوارڈ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی بطور مہمان خصوصی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آرشیخ محمد حسین مہمان اعزاز شریک ہوئے ۔ہیرو ایوارڈ تقریب کیلئے انتظامی امور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں نیک محمد شیخ نے ادا کئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیرو ایوارڈز کا مقصد پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو معیارتعلیم کی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرتحصیل میں پرائمری، ایلیمنٹری، سکینڈری اور ہائر سکینڈری اساتذہ کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر 19 اساتذہ کو یہ اعزاز ملا ہے جن میں 8 پرائمری اسکول ٹیچرز، 5 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز، 5 سیکنڈری اسکول ٹیچرز، اور 1سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ شامل ہیں ۔