معاشرتی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار،قراۃ العین
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں سلام ٹیچر ڈے کے سلسلے میں ضلع کونسل جناح ایڈیٹوریل ہال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی افسروں سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ٹیچر ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین،پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و رکن صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم حفیظ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر مہ جبیں،سمیت پولیس افسروں ،سول سوسائٹی،انجمن تاجران کے نمائندوں صحافیوں،وکلاء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی تقریب میں سکولوں کے طلبائوطالبات نے اپنے اساتذہ کرام کی عزت و تکریم میں اپنی تقاریر اور پرفارمنس پیش کیں،ڈپٹی کمشنر قراۃ العین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں میں اساتذہ کرام کا کلیدی کردار ہے باشعور قومیں اپنے اساتذہ کرام کی عزت و تکریم اور انکے مقام کو فراموش نہیں کرتیں معاشرتی و تعلیمی اعتبار سے ترقی پانے والے لوگوں کے پیچھے اساتذہ کرام کی کڑی محنت و لگن ہے پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و رکن صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی و معاشرتی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا اہم کردار ہے ۔