وارداتیں، شہری نقدی،طلائی زیورات،سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،طلائی زیورات،سامان سے محروم۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ 4کھمبہ مارکیٹ کو جانے والی گلی مسجدالجلیل میں مرزا عبدالقیوم کے سپورٹس سنٹرکے تالے توڑکرسامان ، الشمس کالونی کے فوجی اکرم ناظم کے بیٹے کی درزی کی دکان کے تالے توڑکر سلائی مشین ،قینچی ،استری مالیتی30ہزار،تھانہ دائرہ دین پنا کے چک نمبر 144 ایم ایل میں محمد ریاض آرائیں کے گھر سے ایک تولہ طلائی زیورات ،15 ہزار مالیت کا موبائل فون اور 50 ہزار روپے نقدی چوری ہوگئی۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔