ملک انتشاری سیات کا متحمل نہیں ،سیاسی وسماجی رہنما
باگڑسرگانہ (نامہ نگار)موجودہ حالات میں ملک کسی بھی انتشار کی سیاسی سرگرمیوں کا متحمل ہے اور نہ ہی اس کی اجازت ہونا چاہیے ،ہمارے سیاستدانوں کو اپنی ذمہ داریوں سے انحراف نہیں کرنا چاہیے ۔
سیاسی وسماجی حلقوںمیاں محمد امجد ،محمد عارف، خان محمد،محمد ساجد، بلال احمد،محمد خالدودیگر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ،ملکی حالات کے پیش نظر آج اتحاد اور ہم آہنگی کی ماضی کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ضرورت ہے تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے مسائل کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہو ،یہ وقت جلسے جلوسوں ،دھرنوں کا نہیں بلکہ مل بیٹھ کر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے کا ہے اور یہی وقت کا تقاضا ہے ،بعض سیاستدان اپنی ذمہ داریوں سے انحراب کر رہے ہیں ،ملکی مفادات اور عوام کی بہتری کے بجائے وہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں جو کسی طور بھی جائز نہیں ہے ، ایسے چہروں کو لوگ مدتوں یاد رکھتے ہیں۔