انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں ایک اورکامیاب اوپن ہارٹ سرجری
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑھ میں ایک اورکامیاب اوپن ہارٹ سرجری،42 سالہ محمد حنیف کوٹ ہیبت ڈیرہ غازیخان کا رہائشی ایک رکشہ ڈرائیورہے اور بائی باس کے بھاری اخراجات اٹھانے کا قابل نہیں تھا۔
تاہم انڈس ہسپتال نے یہ سرجری بالکل مفت کی رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں ایک اور کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ہیبت ڈیرہ غازیخان کا 42 محمد حنیف جسے ایک سال قبل دل کی تکلیف کے باعث اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی گئی تھی ایک سال سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری رفاہی اداروں کے چکر لگا چکا تھا مگر کہیں سے بھی مدد حاصل نہ کرسکا تھا گذشتہ ہفتے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ آیا چیک اپ اور ضروری ٹیسٹوں کے بعد فوری سرجری تجویز ہونے پر اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔مریض کے والد حاجی شاہرو خان کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اتنے مہنگے آپریشن کی مالی طورپر استطاعت نہیں رکھتے تھے مگر رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال نے انہیں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کردی ۔