غربت ،مہنگائی، بیروزگاری نے عوام کابھرکس نکال دیا
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ غربت مہنگائی بیروزگاری نے عوام کابھرکس نکال دیا ۔
روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عام اور غریب آدمی کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آپہنچی ،حکومت کی طرف سے دیاجانے والا ریلیف عوام تک نہیں پہنچنے دیا جارہا، لوگ بے یارومدد گار اذیت میں مبتلا، گھی دالیں چینی سبزیاں غریبوں کی پہنچ سے دور۔تفصیل کے مطابق ملک بھر میں اس وقت غربت مہنگائی بیروزگاری کے طوفان برپاء ہیں ،روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے اورلوگ فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں، غریبوں میں سبزیاں ،دالیں ،گھی ،چینی خریدنے کی سکت ہی نہیں ،مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑکررکھ دی ہے بالخصوص دیہی علاقوں کے عوام اس تمام صورتحال سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں جہاں کوئی سرکاری پوائنٹ خریداری نہ ہونے سے منافع خورمافیا من مانے ریٹ وصول کررہا ہے ،خودساختہ مہنگائی کے پہاڑکھڑے کردیئے گئے ۔عوامی حلقوں ،محمداشرف،لیاقت علی،ساجد حسین،نورمحمد،بلال احمدودیگرنے اعلیٰ حکام سے منافع خور مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔