بی آئی ایس پی سنٹر پر کرپشن،تعینات اے ایس آئی معطل

بی آئی ایس پی سنٹر پر کرپشن،تعینات اے ایس آئی معطل

خان گڑھ (سٹی رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پرواگرام کے بیفیشریز سنٹر خان گڑھ پر تعینات اے ایس آئی بلال کی کرپشن اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کا نوٹس، محمد بلال اے ایس ائی تھانہ خان گڑھ کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کے اے ایس آئی محمد بلال کی ہاتھوں میں درجنوں شناختی کارڈز لیے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انکشاف ہوا ہوا کہ بلال اے ایس آئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر خانگڑھ پر خواتین کے درجنوں شناختی کارڈز ہاتھوں میں لیے ریٹیلرز سے کارڈز لگوانے میں مصروف عمل ہے ،اے ایس آئی کی غیرقانونی سرگرمی پر ڈی پی او سید حسنین حیدر نے فوری نوٹس لے کر معطل کرکے کلوز ٹو لائن کردیا۔ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ بی آئی ایس پی مرکز پر تعینات پولیس فورس کا کام سکیورٹی اور نظم و ضبط کی بحالی ہے ،پولیس ملازمین ایس اوپیز کے مطابق فرائض سرانجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں