حسینی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماع شادیوں کی تقریب آج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)فلاحی تنظیم حسینی فاؤنڈیشن اورورلڈ فیڈریشن کے زیراہتمام مساکین یتیم نادار اور غریب مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج ہوگی،20جوڑے پیا گھر سدھارجائیں گے۔
دولہا دلہن کوایک لاکھ روپے کاجہیز کا سامان وضروریات زندگی کی تمام اشیاء سمیت دولہنوں کو سلامی بھی دی جائے گئی،باراتیوں کیلئے ولیمہ کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا۔ تفصیل کے مطابق حسینی فاؤنڈیشن پاکستان اورورلڈفیڈریشن کے زیر اہتمام مساکین یتیم،غریب نادار اورغریب مستحق20جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب آج 10 بجے دن مقامی میرج ہال کوٹ ادو میں منعقد ہوگی،اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن کوایک لاکھ روپے کاجہیز کا سامان وضروریات زندگی کی تمام اشیاء سمیت دولہنوں کو سلامی بھی دی جائے گئی،باراتیوں کیلئے ولیمہ کا بھی خصوصی اہتمام ہوگا۔