اساتذہ نئے عزم سے نسل نو کی آبیاری کریں،وسیم حامد
ملتان(وقائع نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ اور سکول سربراہان میں اعزازات تقسیم کئے ۔عالمی یوم اساتذہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر تمام ٹیچرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ٹیچرز نئے عزم سے نسل نو کی آبیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ کرام کو سہولیات فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ اساتذہ کرام کو عزت دیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔وسیم حامد سندھو نے بعد ازاں ضلع بھر کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبائمیں ہیرو ایورڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں طبی سہولیات کی اچانک انسپکشن کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وارڈز کی اپ گریڈیشن اور توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔