ختم نبوت کی اہمیت کو عام کرنا ہوگا،فاروق سعیدی
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان نیشنل سیونگ ایمپلائز یونین کی جانب سے نیشنل سیونگ سنٹر نمبر 8میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فاروق خان سعیدی،محمد حنیف تبسم نے کہا کہ جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور حضور نبی کریمؐ کی اطاعت کی اور۔۔۔
اہلبیت وصحابہ ؓکی عظمت کو سمجھا وہ ولایت کے عہدے پر فائزہوئے ختم نبوت اور حرمت صحابہ و اہلبیت پر جان و مال قر بان ہے ۔ہمیں نئی نسل میں ختم نبوت عظمت صحابہ کرام و اہلبیت کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔اولیاء کرام کے دال اللہ تعالیٰ کے نور سے منور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے آستانوں پر آج بھی لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکراللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کر سکتے ہیں اور نیک عمال کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔