اسلامی اصول اپنا کر مسائل سے چھٹکارا ممکن، سلمان صدیقی
ملتان(لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہد اسحاق سانگی،عبدالمنان گوندل، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی،اکمل خان بلوچ، ناصر محمود چوہان نے کہا ہے۔
کہ پاکستان کے نظام معیشت کو اسلامی اصولوں کے مطابق کرنے سے ہم تمام مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں کیونکہ جب پاکستان میں اسلام کے اصولوں کے مطابق تجارت ہوگی تو ہم آئی ایم ایف سے نجات حاصل کر سکیں گے اور جب ہم سود کے نظام معیشت کو چھوڑ کر اللہ اور اس کے رسولؐ کے خلاف جنگ کو ختم کریں گے تو ملک میں رحمتیں اور برکتیں نازل ہونگی اور ملکی معیشت پروان چڑھے گی لیکن بد قسمتی سے اس وقت ہمارا نظام معیشت سود پرچل رہا ہے اور ہم تباہی او ربربادی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس دن 57اسلامی ممالک کے تاجروں نے اسلام کے اصولوں کے مطابق تجار ت شروع کریں گے تو فلسطین میں یہودی ظلم نہیں کر سکے گا ، چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی نے مزید کہا کہ جس دن 57اسلامی ممالک کے تاجروں نے اسلام کے اصولوں کے مطابق تجار ت شروع کریں گے تو فلسطین میں یہودی ظلم نہیں کر سکے گا،اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور آج وہاں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے انہیں ان کے ملک سے بے دخل کیا جا رہا ہے ،پوری دنیا کے کافر فلسطین کے مجاہدین کے خلاف اکٹھا ہو گیا ہے ،امریکا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس،اسرائیل کی پشت پر کھڑے ہیں۔