موٹروے پر کھدائیوں سے مسافر پریشان، طارق گجر
ملتان(لیڈی رپورٹر ) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے احتجاج کو روکنے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی رکاوٹیں، سڑکوں،موٹر وے پر ہونے والی گہری کھدائیوں اور۔۔۔
راستے بند ہونے کی وجہ سے دوران سفر گاڑیوں میں موجود مسافر بے حد پریشان ہے کئی کئی گھنٹے سے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہیں کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں پر ویرانہ اور اشیاء خوردونوش کی دکانیں تک نہیں بہت سے مسافروں کے پاس تو ایک طرف کا کرایہ ہے ملک میں ان ہنگامی صورت حال کی وجہ سے ٹرانسپوٹرزاور مسافر بے حد پریشان ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے مسائل کو حل کرے تاکہ ملک میں امن امان کی فضاء قائم رہ سکے ۔ ہر مسئلے کا بہترین حل ٹیبل ٹاک ہے اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس کے اس کے منفی اثرات پوری دنیا میں دیکھے جا رہے ہیں۔