درجنوں وارداتیں، شہری نقدی ،زیورات، موبائلز سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقہ میں متعددافراد کا موبائل فون اور پرس چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے کاشف اور ذیشان کے موبائل فون چوری ہوگئے۔
تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے تھانہ صدر کے علاقہ سے ذیشان کے گھر سے دو بکرے چوری ہوگئے جبکہ اسی علاقہ سے نامعلوم افراد سلطان کا موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے عاصم سے موبائل نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا ۔تھانہ بدھلہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے عاشق اور اسکے اہل خانہ کو روک کر نقدی و زیورات چھین لئے جبکہ اسی تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے سجاد کے اہل خانہ کو باندھ کر گھر سے نقدی و زیورات چوری کرلئے ۔تھانہ قادرپوراں کے علاقہ میں نامعلوم افراد شبیر کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اسی علاقہ سے مسلح افراد نے صابر سے نقدی چھین لی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے نامعلوم مسلح افراد نے نعمان سے موبائل اور علی سے نقدی و موبائل فون چھین لئے ۔