پی ایم اے ،ڈیلی ویجز پر ڈاکٹر بھرتی کرنیکا فیصلہ مسترد

پی ایم اے ،ڈیلی ویجز پر ڈاکٹر بھرتی کرنیکا فیصلہ مسترد

ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کا بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ ، ڈاکٹروں کی جانب سے بتائے گئے مسائل پر فوری آواز بلند کرنے کا فیصلہ تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز نجی میڈیکل کالج و ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس دوران وہاں موجود سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ، نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نجی ہسپتالوں میں پی او ایس سسٹم انسٹال کرنے اور ڈاکٹرز کی دیہاڑی پر بھرتی پر خدشات کا اظہار کیا، جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں پی جی آرز کی سیٹیں بڑھانے سمیت تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے ڈاکٹرز کو بے جا ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج نے کہا کہ نجی ہسپتالوں میں ایف بی آر کے سسٹم کی انسٹالیشن اور ڈاکٹرز کی لوکم پر بھرتی کو مسترد کر چکے ہیں جبکہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے خلاف پی ایم اے پنجاب کی سطح پر پہلے ہی تحریک کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ جسے مزید بڑھانے پر توجہ دی جائیگی کیونکہ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ نجی ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں کی تنخواہیں سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے برابر کروانے کا مطالبہ ہر فورم پر کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں