حضور اکرم ؐ کی محبت دنیا وآخرت سنوارنے کا ذریعہ،اشر ف بخاری

حضور اکرم ؐ کی محبت دنیا وآخرت  سنوارنے کا ذریعہ،اشر ف بخاری

ملتان (کرائم رپورٹر)سجادہ نشین سائیں محمد اشرف علی جعفری بخاری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ڈر اور حضور ﷺ کی محبت کو اپنے دلوں میں پیدا کرکے ہم اپنی دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔

اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے اللہ تعالیٰ کا ڈر اور حضور ﷺ کی محبت کو ختم کرنے میں مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے ختم نبوتؐ ،صحابہ کرام اور اہلبیت کی ناموس پر بار بار حملے کئے جاتے ہیں ناموس ختم نبوتؐ ،ناموس صحابہ اہلبیت پر ہماری جان بھی قربان ہے کیونکہ اولیائکرام کے آستانوں سے ہمیں یہی درس ملا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں