قتل کیس کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر متاثرہ خاندان کا احتجاج
میلسی(نامہ نگار )قتل کیس کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر متاثرہ خاندان نے احتجاج کیا تھانہ صدر کے علاقہ موضع شمن میں سڑک پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے میلسی کے رہائشی نوجوان شیخ عمیر کو قتل اور شیخ ندیم کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
مقتول کے خاندان نے سینکڑوں شہریوں کے ہمراہ تھانہ صدر کے باہر ایس ایچ او تھانہ صدر کے خلاف احتجاج کیا جس پر مقامی تاجروں نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کے جلد پولیس قاتلوں کو پکڑ لے گی ۔