بجلی چوری پرگرینڈ آپریشن،1کروڑ روپے جرمانہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں ایک روز میں مزید 135بجلی چور پکڑے گئے ۔
128بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے بھیجی گئی درخواستوں میں سے 116نئے مقدمات کا اندراج ہواجبکہ خزانے کو نقصان پہنچانے پر بجلی چوروں کو ایک کروڑ 12لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 5ا کتوبر 2024ء کو میپکو ملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو 27لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد اور 16مقدمات درج ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں 13افراد کو 3لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد اور 13ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 4لاکھ90ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولپورسرکل میں 16افراد کو 10 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 16ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 17بجلی چوروں کو 10 لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ عائد اور 17ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 33افراد کو 11 لاکھ80ہزارروپے جرمانہ عائد اور33ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں9صارفین کو 2 لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ عائد اور6مقدمات درج، بہاولنگرسرکل میں 10افراد کو 21 لاکھ 10 ہزارروپے جرمانہ عائد اور 10ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 12بجلی چوروں کو 19 لاکھ 60ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ 5ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ ریجن بھر میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید 2کروڑ80لاکھ روپے وصول کرلئے گئے ۔ بہاولپور سرکل کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں 27لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے ۔