خانیوال کاسیوریج سسٹم تباہ، گندگی کے ڈھیر،شہری بیمار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال کاسیوریج سسٹم تباہ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، بلاکس اور چوکوں،کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق خانیوال شہر کا سیوریج نظام تباہ ہوچکا ہے ، تمام بلاکس اور چوکوں،کالونیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، جگہ جگہ سیوریج کا گنداپانی جمع او رگندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شہریوں احمد، ذیشان، وحید، ولید، اختر، طارق ودیگر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دوران صرف فوٹو سیشن تک محدو د ہیں جبکہ شہر بھر میں سیوریج اور صفائی نہ ہونے کے برابر ہے ،جگہ جگہ گندگے کے ڈھیر پڑے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر اور موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔