ادویات کا مصنوعی بحران ،سی ای اوکا جہانیاں ہسپتال کا دورہ

ادویات کا مصنوعی بحران ،سی ای اوکا جہانیاں ہسپتال کا دورہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا)سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا مصنوعی بحران ،ڈپٹی کمشنر خانیوال کا نوٹس ،سی ای او ہیلتھ خانیوال محمد علی مہدی سہولیات کا جائزہ لینے ٹی ایچ کیو جہانیاں پہنچ گئے ۔۔۔

فارمیسی ریکارڈ چیک کیا مریضوں کو مفت ادویات کیوں نہیں دی جارہی ،سٹاف کی سرزنش ،بازار سے ادویات نہیں منگوائی جائیں گے ،ایم ایس ٹی ایچ کیو کو احکامات جاری کئے ۔تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو جہانیاں میں سہولیات کا فقدان اورباہر سے منگوائی جانے والی ادویات پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے نوٹس لے لیا، سی ای او ہیلتھ خانیوال محمد علی مہدی سہولیات کا جائزہ لینے ٹی ایچ کیو جہانیاں پہنچ گئے ،فارمیسی پر موجود ادویات کا ریکارڈ چیک کیا ،مریضوِں سے سہولیات بارے پوچھا گیا ،مریضوں کو مفت ادویات نہ دینے پر سٹاف کی سرزنش کی ۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو کو احکامات جاری کئے ۔بازار سے ادویات نہیں منگوائی جائیں گے ،فارمیسی سے تمام ادویات دی جائیں۔مریضوں نے فارمیسی عملہ بارے باہر کے میڈیکل سٹورز کی پرچیاں لکھ کر دینے کی شکایات کی تھیں۔مریضوں اورسیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری وسیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور کمشنر ملتان سے نوٹس لینے اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کرنے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں