لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم،مسجد،ہوٹل،گھر کے باہر سے تین موٹرسائیکل چوری، دکانوں کا صفایا،شہری کے گھر سے نقدی طلائی زیورات پارچات بھی چوری کر لیے گئے ۔۔۔
رقبہ پر سوئے شہری کا موبائل فون اور نقدی بھی چوری ،مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کھائی سوئم غیر مستقل کا ممتاز حسین دستی گزشتہ روزشہر سے گھر جا رہا تھا کہ بستی گرمانی کے قریب 3 ڈاکوؤں نے موبائل فون اور4500 روپے نقدی چھین لی۔کچا پتل غیر مستقل میں محمد رفیق کی عبداللہ فلور ملز میں قائم مسجد ، وارڈ نمبر 14 اے منڈی مویشی کے محمد افاق اعوان کی گھر ، موضع چودھری کے محمدرفیق آرائیں کی جمال ہوٹل کے باہر سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔پتل مستقل غربی میں عمران بھٹہ کی بھٹہ ایگروٹریڈز کی چھت پھاڑ کر گندم ،سرسوں ،چاول ،تل مالیتی 2لاکھ 63 ہزار ، عبداللہ فلور ملزکے قریب ریاض حسین رڈ کی ویلڈنگ کی دکان کی چھت پھاڑ کرویلڈنگ پلانٹ ،ٹائرٹیوب،آئرن لیڈ و دیگر سامان ،وارڈ نمبر 14 سی میں محمد ذوالقرنین گرمانی کے گھر سے 25 ہزار روپے نقدی ،2 تولہ طلائی زیورات ،بریف کیس جس میں قیمتی پارچات تھے چوری کرلئے گئے ۔علاقہ گانموں والا میں گرلز کالج کے قریب علی حیدر اپنے رقبہ پر پانی لگانے گیا اور رات کے وقت ٹائل فیکٹری میں سو گیا کہ کسی سنے اس کی جیب سے 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور 18 ہزار نقدی نکال لی۔