بغیر پرمٹ بجلی کے کسی کام کو ہاتھ نہ لگائیں، انجینئر شاہد اقبال

بغیر پرمٹ بجلی کے کسی کام کو ہاتھ نہ لگائیں، انجینئر شاہد اقبال

مونڈکا(نامہ نگار)ایس ایس اینڈ ٹی میپکو سب ڈویژن مظفرگڑھ کے اے ای ٹی انجینئرمحمدشاہداقبال نے گرڈسٹیشن انچارجز،لائن سٹاف کے ساتھ سیفٹی کے حوالے سے میٹنگ کی اور کہاکہ۔۔۔

 سیفٹی ہدایات پرعمل کرکے ہم اپنی اور ساتھی ورکرزکی نہ صرف جان بچاتے ہیں بلکہ اپنے فرائض بھی بہتر طریقہ سے سرانجام دے سکتے ہیں،بغیر پرمٹ بجلی سے متعلقہ کسی بھی کام کو ہاتھ نہ لگائیں،کوشش کریں کہ ہیلمٹ اور یونیفارم پہن کر کام کریں، تھوڑی سی کوتاہی ملازمین کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔انہوں نے گرڈ اور لائن اسٹاف کوسختی سے ہدایات دیں کہ سیفٹی کے معاملات میں غفلت نہ برتیں ، جب تک تسلی نہ ہوجائے کہ پرمٹ ایشو ہوگیاہے تب تک اپنی اور دوسرے ٹیم ممبرزکی جان کی ذمہ داری کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بجلی سے منسلک کسی بھی کام کو ہاتھ نہ لگائیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں