ضلع وہاڑی میں بھی ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا

ضلع وہاڑی میں بھی ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ضلع وہاڑی میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت خصوصی افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ہمت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے 43خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے جاری کردہ ہمت کارڈ کا مقصد خصوصی افراد کو مالی تعاون فراہم کرنا ہے ،ہمت کارڈ کے ذریعے سپیشل افرادکو ہر تین ماہ بعد ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے ،سپیشل فراد کو ہمت کارڈ کے اجراء کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے اورہمت کارڈ کیلئے معذور افراد کے تصدیقی عمل اور اجراء کے عمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں 2024 خصوصی افراد کی تصدیق کا اہداف دیا گیا جس میں 1910خصوصی افراد کا تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے ۔اس موقع پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ کے نمائندے ناصر دولتانہ، ضلعی صدر ویمن ونگ مسلم لیگ ن نوشین ملک اور معذور افرادکی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں