ایک کروڑ روپے کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
خان گڑھ (نامہ نگار )خان گڑھ پولیس نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نان کسٹم پیڈ امورٹڈ سگریٹ برآمد کرلئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ خان گڑھ پولیس نے نان کسٹم مال سے بھرے ہوئے ٹرک کی تلاشی لی تو امپورٹڈ سگریٹ کے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے مالیت کے 160کارٹن جن میں8 ہزار پیکٹ سگریٹ موجود تھے برآمد کر لئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تمام برآمد شدہ مال کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے ۔پولیس کاا کہنا تھا کہ نان کسٹم پیڈ مال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سمگلرز کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔