ڈاکو شہری سے پندرہ لاکھ روپے چھین کر فرار
خانیوال (ڈسٹرکٹا رپورٹر،نامہ نگار )ڈاکو شہری سے پندرہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار۔
تفصیل کے مطابق خانیوال لاہور موڑ پر ڈاکوؤں نے فلک شیر سے گن پوائنٹ پر 15لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔دوسری طرف نواحی علاقہ چوک فاروق اعظم میں دن دیہاڑے تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے میڈیکل سٹور سے 3لاکھ روپے نقدی لوٹ لی ۔ متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔