کچا کھوہ میں 15بجلی چور پکڑے گئے ، دو موقع پر گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)میپکو سرکل خانیوال کی ٹیم کا رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سب ڈویژن کچا کھوہ کے مختلف چکوک چک نمبر 25/10 آر، 29/10 آر، 30/10 آر اور 31/10 آر کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،پندرہ بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔
دو کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، چک 30/10 آر میں بجلی چوری کرنے پر 500 میٹر ایل ٹی کنڈکٹر اور پی وی سی اتار کر بجلی منقطع کر دی گئی ، 13 گھریلو میٹر اور ٹیوب ویلز کے میٹر قبضے میں لیکر 9 ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے ، 7ٹرانسفارمرز کو 1کروڑ 75 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی جبکہ 2 کو بجلی چوری کرنے پر اتارا گیا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ساجد حسن گوندل نے کہا ہے کہ پکڑے گئے بجلی چوروں کو بھاری جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے ، ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں استغاثہ جات بھجوا دئیے گئے ہیں۔