خاتون سے زیادتی کی کو شش ،ڈاکٹر کیخلاف 8 ماہ بعد مقدمہ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر )نجی ہسپتال کے ڈاکٹر پر الٹراساؤنڈ کے دوران خاتون سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام ۔
، عدالتی حکم پر 8 ماہ بعد مقدمہ درج ۔ میاں چنوں مہر آباد کی رہائشی خاتون ذکیہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد جمیل نے الٹراساؤنڈ کرنے کے دوران میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے ، جسکا مقدمہ نمبر 1381/24 عدالتی حکم کے مطابق 8 ماہ بعد تھانہ سٹی میں بجرم 376/511 کے تحت درج ہوچکا ہے ،متاثرہ خاتون نے ملزم کی گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ،دوسری جانب مذکورہ ڈاکٹر شاہد جمیل نے بتایا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے خاتون مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے ، جس کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن نے بھی تفتیش میں خاتون کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔