ڈی سی وہاڑی سے چمبر کے وفد کی ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد

ڈی سی وہاڑی سے چمبر کے وفد  کی ملاقات،تعیناتی پر مبارکباد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اورنئی تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ انتظامیہ اور چیمبرآف کامرس کے مابین باہمی روابط کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے ،بزنس کمیونٹی کا ملکی معیشت میں کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس باہمی مشاورت سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے ۔صدر چیمبرحافظ محمود احمد شاد نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہاڑی شہر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ان کارکردگی نمایاں نظر آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں