محکمے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، محمد علی بخاری

محکمے ڈینگی وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، محمد علی بخاری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسر ڈینگی وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، ڈینگی سر ویلنس ٹیمیں قومی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں،کوتاہی کے مرتکب سرکاری افسروں کے خلاف ایکشن ہوگا، محکمہ صحت کی کوتاہی پر ان کے افسروں اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ فوکل پرسن محکمہ صحت نے ڈینگی بارے بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مہدی نے کہا کہ ضلع خانیوال کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پہلے سے ڈینگی بخارکے علاج بارے کاؤنٹرز قائم ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں