سوئی ناردرن کی کارروائیاں، 7میٹر منقطع،6ایکسٹینشن اتروادیں
ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری۔
، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اسکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، شہر کے مختلف علاقوں سے دو صارفین کمپریسر لگا گر گیس کھینچنے میں ملوث پائے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے ، چار صارفین کے میٹر نان بلنگ پر تھے انکے میٹر قبضہ میں لئے گئے تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے ، علاوہ ازیں اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی
، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔