ڈی پی او مظفرگڑھ کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری لگائی اور۔
مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او سید حسنین حیدر نے پولیس افسروں سے کہا کہ فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور علاقے میں موثر گشت کا دائرہ کار وسیع کیا جائے ، عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،عوام کے ساتھ نا انصافی اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام نہ دینے پر پولیس افسروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔