تونسہ بیراج پر قدیمی آباد گھر وں کو مسمار کیا جانے لگا

تونسہ بیراج پر قدیمی آباد گھر وں کو مسمار کیا جانے لگا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تونسہ بیراج پر قدیمی آباد گھروں کو مسمار کیا جانے لگا۔

،سابق دور حکومت میں 23 کروڑ کے فنڈز کا سیرو سیاحت کا منصوبہ منظور کرایا گیا تھا،اسکی تکمیل میں جو گھر رکاوٹ تھے اور قابضین تھے ان کو مسمار کیا جارہا ہے تاہم پارک کی تعمیر مکمل کی جاسکے ،انتظامیہ ۔اس بارے تفصیل کے مطابق تونسہ بیراج جو کہ قدیمی و تاریخی سیرگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ کوٹ ادو ضلع بھر کے عوام کے لیے واحد تفریح کا مقام ہے ۔اس کے فطری حسن و نظارے کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافے کے لیے سابقہ دور اقتدار میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن اشرف خان رند نے 23 کروڑ روپے کا پارک کا منصوبہ منظور کروایا تھا تاہم اسے تکمیل کو پہنچانے کے لیے سیرو سیاحت پنجاب کے ریجنل منیجر کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کو مراسلہ جاری کیا گیا جس پر عملدرآمد کراتے ہوئے محکمہ بلڈنگ،ریوینو ڈیپارٹمنٹ، محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دس سے زائد گھروں کو مسمار کر دیا جو کہ سرکاری رقبہ پر قبضہ تھا اور پارک کی تعمیر میں رکاوٹ تھی ۔ایس ڈی او بلڈنگز کے مطابق پارک کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔دوسری جانب دریائے سندھ تونسہ بیراج سے ملحقہ پانڈ ایریا کی اراضی لیز پر دینے کے خلاف موضع لومڑ والا کی گاڈی برادری کے سینکڑوں لوگوں کا احتجاج،پریس کلب کے سامنے ٹریفک کی آمدورفت معطل کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،پانڈ ایریا لیز پر دینے سے ہزاروں لوگ بے گھر اور بے روزگار ہو جائیں گے زبردستی بیدخلی کی گئی تو مزاحمت کریں گے ،گاڈی برادری مظاہرین نے ڈی سی آفس جلوس کی صورت میں جا کر ڈی سی کو درخواست دی جس پر ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں