مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ڈینگی سرگرمیاں بند، ٹیچرز یونین
صملتان (خصوصی رپورٹر)ٹیچرز یونینز ایسو سی ایشن کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ بوائز سکول نیل کوٹ ملتان میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کی میزبانی کے فرائض بلال ملنہانس صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے ادا کئے ۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ایسو سی ایشن ضلعی صدر ریاض آصف ، رائو طارق مصطفی کنوئینر G.T.A ضلع ملتان ،سینئر سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر رائوقمر اقبال ، پنجاب ٹیچرز یونین ( عباسی گروپ ضلعی صدر ) حافظ محمد سلیم ودیگر شریک تھے ۔ ٹیچرز یونینز ایسو سی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا گیا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پورے نہ کئے تو پنجاب کی سطح پر تدریسی بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ ڈینگی مہم کا عمل بھی روک دیا جائے گا اور اگلے مرحلے میں سکولوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔