خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزم زیر حراست

خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزم زیر حراست

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے گلزیب کالونی میں خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

 ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے میں ملازمت کرتا ہے ۔دوروز قبل گلزیب کالونی میں نامعلوم ملزم نے سکول کوآرڈی نیٹر صفورا عرفان کو سکول جاتے ہوئے پسٹل کے فائر سے قتل کر دیا تھا ۔پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ شاہ شمس درج کر کے کارروائی پولیس شروع کر دی ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں ۔ پولیس ٹیموں نے ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی پولیس شروع کر دی ۔پولیس ٹیموں نے وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر لیا ۔جس کی شناخت عون اشرف کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں