ہمت کارڈ پنجاب کی تاریخ کا انقلابی پروگرام ہے :شازیہ حیات

 ہمت کارڈ پنجاب کی تاریخ کا انقلابی پروگرام ہے :شازیہ حیات

لودھراں (سٹی رپورٹر ) معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم شروع کر دی گئی ۔ ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو ہرتین ماہ بعد 10ہزار پانچ سو روپے کی امدادی رقم فراہم کی جائے گی ۔

 رکن صوبائی اسمبلی شازیہ حیات ترین اور ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر نازیہ شریف نے دنیاپور میں ہمت کارڈ تقسیم کیے ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شازیہ حیات ترین نے کہا کہ ہمت کارڈ کے تحت معذور افراد کو تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی امداد کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جو پنجاب کی تاریخ کا انقلابی پروگرام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام رجسٹرڈ معذور افراد کو بلاتفریق اور باعزت طریقے سے رقوم کی ادائیگی کی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نازیہ شریف نے بتایا کہ ضلع بھر سے معذور افراد کی 1141 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے سیکروٹنی کے بعد 357 معذور افراد کو ہمت کارڈ دئیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں