صحافی کے گھرداخل ہونے والے خنجر بردار شخص کیخلاف مقدمہ درج
کوٹ ادو(نامہ نگار)رات کی تاریکی میں مقامی صحافی کے گھر میں مبینہ قتل کرنے کی نیت سے گھسنے والے خنجر سے لیس نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی تیمور اطہر جو کہ محلہ غریب آباد میں رہائش پذیر ہیں اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات کے پچھلے پہر صحن میں قدموں آہٹ پر آنکھ کھلنے پر والد چودھری اطہر محمود کے ہمراہ باہر نکلے تو خنجر سے لیس نامعلوم شخص نے قتل کی دھمکیاں دیں اور پکڑے جانے کے ڈر سے سیڑھیوں کے راستہ فرار ہوگیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔