بھائیوں نے جائیداد کیلئے زندگی اجیرن کردی‘شبانہ بی بی

 بھائیوں نے جائیداد کیلئے زندگی اجیرن کردی‘شبانہ بی بی

کوٹ ادو(نامہ نگار)جائیداد کی لالچ میں بھائیوں نے سگی بہن کیلئے زمین تنگ کردی سگی بھانجی کی عمر رسیدہ شخص سے زبردستی شادی ،گھر پر قبضہ کی نیت سامان بھی چوری کرلیا ۔۔۔

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق موضع منہاں کی رہائشی خاتون شبانہ بی بی زوجہ عبدالمجید دستی نے تھانہ صدر کوٹ ادو میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند حافظ قرآن اور میاں چنوں مسجد میں امامت کرتا ہے تین بچے ہیں 2014 کے سیلاب کے دوران گھر بہہ گیا والد نے حصہ کی زمین نام کردی جمع پونجی اکٹھی کرکے 17 مرلہ پر مکان تعمیر کرلیا سگے بھائیوں نے بچوں کو پڑھانے سے منع کیا۔ اور 14 سالہ بیٹی کی شادی علاقہ غیر میں عمر رسیدہ شخص سے زبردستی کردی تنسیخ کا دعویٰ کردیا اور شہر کوٹ ادو میں شفٹ ہوگئی اسی رنجش پر مکان پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں اور گھر کے اندر گھس کر قیمتی گھریلو سامان چوری کرلیا شکایت کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے لگے اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں