طلبہ کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے :نیک محمد شیخ
لودھراں (سٹی رپورٹر ) سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ طلباء وطالبات کو یکسوئی سے تعلیم دے رہے ہیں ۔ طلبہ کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔
سپورٹس سرگرمیاں بھی باقاعدگی سے کروائی جا رہی ہے ۔ جس ملک کے میدان آباد ہوں گے ہسپتال ویران ہوں گے مزید کہا کہ ا ساتذہ اور والدین کی عزت کے عنوان کے حوالے سے طلباء و طالبات میں ٹیبلو منعقد کروائے گے اس کے ساتھ ساتھ کلاس رومز کو جاذب نظر بنانے کے حوالے سے بھی مقابلے کروائے گے اور بہترین کمرہ جماعت کو سجانے پر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ، لڑکیوں کے عالمی دن کے حوالے سے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ،شیخ معراج الدین ، عمران ریحان ودیگر نے سی ای او ایجوکیشن نیک محمد شیخ سے ملاقات کی ، سرکاری سکولوں کے میٹرک کے بہترین رزلٹ پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔